• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کو مزید فعال بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما انجینئر ہادی عسکری ، صوبائی کونسل کے ممبر ملک عیسیٰ خان ہزارہ ، خؤاتین ونگ کوئٹہ ڈویژن کی جنرل سیکرٹری عہدیہ بتول نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو مزید فعال اور منظم بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گےیہ بات انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے یہی وجہ ہے کہ پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق اور جمہوریت کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو،محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت سیکڑوں جیالوں اورقائدین نے اپنی جانوں کے نذرانے دیےاور آج چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شہید محترمہ کی جدوجہد، فکر اور عوامی سیاست کو نئی نسل تک منتقل کر رہے ہیں جبکہ صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اپنی سیاسی بصیرت، تدبر اور مفاہمتی حکمتِ عملی کے ذریعے اسی جمہوری نظام کو مضبوطی سے آگے بڑھا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھر پورحصہ لےکرکامیابی حاصل کرے گی۔
کوئٹہ سے مزید