• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یشنل پارٹی کے رہنما عبدالرؤف انتقال کرگئے، ڈاکٹر مالک کی تعزیت

کوئٹہ (آن لائن ) نیشنل پارٹی کراچی ملیر کے نظریاتی و فکری رہنما عبدالرؤف بلوچ گزشتہ رات انتقال کرگئے۔ عبدالروف اور ان کے والد سائیں پیربخش بلوچ سیاسی و فکری جدوجہد کے ساتھی رہے ہیں۔ درایاں اثناءنیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے عبدالرؤف بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ان کا انتقال ایک ایسا خلا پیدا کر گیا ہے جسے پر کرنا آسان نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک باوقار، اصول پسند اور قوم دوست سیاسی و نظریاتی کارکن تھے، وہ تمام عمر جمہوری و عوامی سیاسی جدوجہدباالخصوص بلوچستان کی قوم دوست سیاست سے منسلک رہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالرف بلوچ کی سوچ، وابستگی اور جدوجہد آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ بنی رہے گی۔
کوئٹہ سے مزید