کوئٹہ( پ ر) عالمی یومِ کتاب کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر صفیہ مینگل نے کہا کہ کتاب علم، شعور اور تحقیق کی بنیاد ہےاور ترقی یافتہ معاشروں کی پہچان ہے انہوں نے طلبہ اور محققین پر زور دیا کہ وہ تحقیق، مطالعہ اور علم کے فروغ کو اپنی ترجیح بنائیں تاکہ ایک باشعور اور مضبوط معاشرہ تشکیل دیا جا سکے ریسرچ طلبہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر صفیہ مینگل کی خدمات اور ان کا تحقیقی وژن آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہےاور انہیں ان کی صلاحیتوں کے مطابق کردار ادا کرنے کے مواقع فراہم کیے جانے چاہیئیں۔