قیدیوں کی سہولیات کیلئے بہتراقدامات کیے‘ آئی جی جیل خانہ جات

June 21, 2024

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) آئی جی جیل خانہ جات بلوچستان شجاع احمد کاسی نے کہا ہے کہ جیلوں میں تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے بہتر اقدامات کئے ہیں فرائض میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی ہوگی انہوںنے کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں سے عید پرگفتگوکرتے ہوئےسوشل میڈیا پر بے بنیادپروپیگنڈہ کیا جا رہا ہےجیلوں میں عملے کا رویہ بہت بہتر ہےقیدیوں کے مسائل بھی فوری طورپرحل کیے جاتے ہیں قیدی بھی معاشرے کا حصہ ہے ان کی جیلوں میں اصلاح کی جاتی ہے عید کی خوشیوں میں بھی انہیں شامل کیا جاتا ہے ملاقاتوں کیلئے بھی بہتر انتظامات کئےجاتے ہیں آئی جی نے کھانے چیک کرنے کے ساتھ جیل کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ڈپٹی جیل سپریٹنڈنٹ نصیب اللہ ناصرٗ پی ایس آئی جی جیل اسد خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔