ڈی ایچ کیوہسپتال کے مردہ خانہ میں لاوارث میتیں 10تک پہنچ گئیں

June 24, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے مردہ خانہ میں لاوارث ڈیڈباڈیزکی تعداد 10تک پہنچ گئی ،ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی کی مارچری میں 6ڈیڈ باڈیز محفوظ رکھنے کی گنجائش ہے لیکن اس وقت مارچری میں 10میتیں پڑی ہیں جوکہ سب کی سب نامعلوم افراد کی ہیں ،ان میں سے 5تھانہ گنج منڈی کی حدود سے ،جب کہ تھانہ سٹی ،بنی ،روات ،رتہ امرال اور نصیرآبادپولیس سٹیشنوں کی حدودسے ملنے والی ایک،ایک میت شامل ہے ،متعلقہ حکام کاکہنا ہے ایدھی عملے کے تعاون سے ان میتوں کی شناخت کے لئے بائیومیٹرک کرائی گئی ہے۔ہسپتال عملے کاکہنا ہے کہ ہرسال موسم گرمامیں بڑی تعداد میں لاوارث افراد کی میتیں ہسپتالوں میں لائی جاتی ہیں ۔