روہت شرما ٹی 20 انٹرنیشنل کے ٹاپ اسکورر، 200 چھکے بھی مکمل

June 25, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ٹی 20 انٹرنیشنل کے ٹاپ اسکورر بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف 41 گیندوں پر 92 رنز کی دھواں دھار اننگز کے دوران حاصل کیا۔کیریئر کی 149ویں اننگز میں ان کےرنز کی تعداد 4165 ہوگئی ہے۔بابرا عظم نے اننگز میں4145 رنز اسکور کیے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی کپتان روہت شرما ٹی20 انٹرنیشنلز میں 200 چھکے لگانے والے پہلے بیٹر بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف آٹھ چھکے لگائے۔