7ستمبر سے جاری مہم میں 29 ہزار281 بجلی چو ر پکڑے گئے

June 25, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔7ستمبر سے جاری مہم میں 29 ہزار281 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔ 28 ہزار 875 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے۔پولیس فورسز کے ہمراہ آپریشن میں 23 ہزار 873 بجلی چوروں کو گرفتار کروا دیا گیا۔ بجلی چوروں کو 1829ملین روپے جرمانہ کیا گیا۔میپکو بوسن روڈ سب ڈویژن کی ٹیم نے نائٹ چیکنگ میں 3افراد کو ٹرانسفارمر پول پر چڑھ کر تنصیبات سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے پکڑ لیا۔