اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر مواصلات و نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان نےاین ایچ اے سے کہا ہے کہ سیالکوٹ راولپنڈی موٹروے کو چار کے بجائے چھ لین میں تعمیر کا جائزہ لیا جائے تاکہ آئندہ پچاس برس کی ضروریات کو سامنے رکھا جا سکے اسی طرح تمام موٹرویز پر گاڑیوں کے کسی بیرئیر یا رکاوٹ کے بغیر گزرنے کے میکنزم پر عمل کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتھارٹی کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان سمیت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مختلف منصوبوں پر رفتار کار کا جائزہ لیا گیا، و فاقی وزیر نے ہدایت کی کہ این ایچ اے اپنے تمام تعمیراتی منصوبوں پر لائیو کیمرے لگائے تاکہ منصوبوں کی کسی وقت بھی مانیٹرنگ کی جا سکے۔