کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلستان جوہر میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران علامہ صادق عباس عابدی نے کہا ہے کہ محمدﷺ و آل محمدﷺ کی تعلیمات اور عظیم و لازوال قربانی دنیا کیلئے مشعل راہ ہے، ہمیں ظالموں کے خلاف علم جہاد بلند کرنا ہوگا ، باطل نظام و نظریہ کو موقع نہیں دیا جائیگا ، اس وقت دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی زندگیاں اجیرن بنا دی گئی ہے جو کہ ایک بڑا المیہ ہے۔