پشاور(جنگ نیوز)وزیر اعلی سردار علی امین گنڈاپور نے عہدہ سنبھالنے کے بعد محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں ایماندار اور فرض شناس افسران تعینات کیے جنہوں نے کنٹریکٹر ایسوسیشن کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانا شروع کیے، ملک سراج الحق خلیل سابقہ صدر کنٹریکٹر ایسوسیشن نے اخباری بیان میں کہا کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں جون 2024 اے ڈی پی کا بجٹ بروقت کیا جس سے نہ صرف ترقیاتی کام بروقت مکمل ہونے میں مدد گار ثابت ہوں گے بلکہ کنٹریکٹرز کو مالی مشکلات سے نکالنے میں ایک کلیدی کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے وژن کے مطابق محکمہ سی اینڈ ڈبلیو میں میرٹ کی بالادستی اور قانونی کاروائی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کاموں کا اجرا کیا جاتا ہے جو قابل تقلید عمل ہے