• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین پر تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، بی این پی

کوئٹہ (پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی خواتین سیکرٹری شکیلہ نوید سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کی خواتین ممبران جمیلہ بلوچ، ایڈوکیٹ ثانیہ حسن کشانی. ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ، شمائلہ اسماعیل مینگل ،پروین لانگو. مہرالنساء، رشیدہ مینگل،اسماء منظور، سینئر ممبران راشدہ ہارون، ضلعی خواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی نےبیان میں کوئٹہ میں لاپتہ .افراد کی بازیابی کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین جن میں خواتین اور بچون کی بڑی تعداد شامل تھی پر پولیس تشدد، لاٹھی چارج آنسو گیس کے شیل کی پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچ خواتین پر لاٹھی چارج آنسو گیس شیلنگ پولیس فورس کی غنڈہ گردی کا واضح ثبوت ہے بلوچ خواتین اور بچوں پر بہمانہ تشدد ناقابل برداشت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ معاشرے میں خواتین کو ایک نمایاں مقام حاصل ہے ہائے روز ہماری باپردہ ماؤں بہنوں سے سلوک کیاجاتا ہے۔ بلوچستان میں انسانی حقوق کو پامال کیاجارہا ہے۔ ہماری رسم و رواج کو پائوں تلے روندا جارہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ لاٹھی چارج میں پولیس اہلکاروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔لاپتہ افراد کو منظر عام پر لایاجائے۔
کوئٹہ سے مزید