• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس آئی ایف سی کا سرمایہ کاری اماراتی کنسلٹنٹ کمپنی سے معاہدہ

راولپنڈی ( آن لائن ) ایس آئی ایف سی کا سرمایہ کاری کے لئے متحدہ عرب امارات کی کنسلٹنٹ کمپنی سے معاہدہ ، کیرنی ٹیم 18ماہ کی مدت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے کے لیے کئی اہم شعبوں پر توجہ مرکوزکرتے ہوئے مہارت فراہم کریگی ، اقدام کا مقصد ریگولیٹری عمل کو ہموارکرنا، قابل عمل سرمایہ کاری کی حکمت عملی تیار کرنا اور نجی سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لیے فنڈز کا قیام شامل ہیں ۔ایس آئی ایف سی اور حکومت پاکستان نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی کنسلٹنٹ کمپنی سے معاہدہ کر لیا ، ملکی معیشت میں بہتری لانے کی خاطر وزیراعظم پاکستان کے نظریے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے، وزیر اعظم پاکستان کے نظریے کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے پیشہ ورانہ کنسلٹنسی فرم کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث وفاقی کابینہ کی طرف سے منظور شدہ کلیدی وزارتوں کیلئے متحدہ عرب امارات کی عالمی مینجمنٹ کنسلٹنگ فرم ’’اے ٹی کیرنی مڈل ایسٹ لمیٹڈ‘‘ کی خدمات حاصل کی جائینگی، کیرنی ٹیم نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے ساتھ مل کر ایس آئی ایف سی کے نیشنل کوآرڈینیٹر کے ساتھ ایک تفصیلی ملاقات کی جس میں تعاون کے لیے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیاگیا، کیرنی ٹیم 18 ماہ کی مدت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو آگے بڑھانے کے لیے کئی اہم شعبوں پر توجہ مرکوزکرتے ہوئے مہارت فراہم کریگی۔

ملک بھر سے سے مزید