• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپور، گیس تلاش کرنیوالی کمپنی کے ملازمین پر حملہ، کام سے روک دیا

خیرپور (این این آئی)خیرپور میں مسلح افراد نے گیس تلاش کرنے والی کمپنی کے ملازمین پر حملہ کرکے انہیں کام سے روک دیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا علم نہیں، اگر کوئی شکایت لے کر آئے گا تو مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔ حملے کی فوٹیجز منظرعام پر آگئی ہیں ۔یہ واقعہ اچھڑو تھر کے علاقے میں رونما ہوا۔ 12 سے زائد ملزمان نے ملازمین کو یرغمال بناکر ان پر تشدد کیا۔ ملنے والی فوٹیجز میں ملزمان کو آسانی سے شناخت کیا جاسکتا ہے۔علاقے کی پولیس نے بتایا ہے کہ اسے اس واقعے کا علم نہیں۔ اگر کوئی شکایت لے کر آئے گا تو مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید