کراچی(پ ر)بوتراب اسکاؤٹس کے ترجمان سید تصدق حسین ندیم کے مطابق 10محرالحرام روز عاشور کو نشتر پارک سے جلوس برآمد ہوگاجو مختلف راستو ں سے گزرتاہوا حسینیہ ایرانیان کھارادر پر اختتام پزیر ہو گا۔ جلوس کے انتظامات اور قیادت بوتراب اسکاؤٹس کرے گی۔جبکہ بوتراب اسکاؤٹس کی جانب سے جلوس کے راستوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگائے جائیں گے۔