ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نےمرضی کی شادی کرنیوالی کنیز بتول کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ دہلی گیٹ کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے شوہر کے ظلم و ستم سے تنگ ا کر گھر چھوڑنے والی خاتون مصباح وزیر کو دارالامان بھجوا دیا۔ خاتون کے اغوا اور زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت بعد ازگر فتا ری منظور کر نے کا حکم دیا ہے ۔قاتلانہ حملے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج ،تون کے ساتھ زیادتی کر نے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضما نت بعد از گر فتا ری منظور،ڈکیتی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم،جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بغیر اطلاع مکان کو کرایہ پر دینے کے معاملہ پر گرفتار دو افراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔