کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک اصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، اقبال شاہ ایڈووکیٹ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر منصور، ڈاکٹر خوشحال، ڈاکٹ رستم، سردار احمد اور سردار بہلول خان نے بیان میں مخصوص نشستوں کی بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قانونی جنگ جیت چکی ہے اب سیاسی میدان بھی جیتیں گے۔ جلد فارم 47کی اسمبلیوں کو ختم کیا جائے گا۔ موجودہ فیصلہ حق پر مبنی ہے پارٹی دیگر تمام کیسز سے بری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر دیگر ناجائز کیسز بھی ختم کئے جائیں ، اور عوام کا حقیقی مینڈیٹ جن کو ملا حکومت ان کو دی جائے۔