• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاروق ستار کی علمائے کرام سے ملاقاتیں، مجالس میں شرکت

کرا چی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے علماء کرام سے ملاقاتیں اور مجالس میں شرکت کا سلسلہ جارہی ہے، ایم کیو ایم کے سینئر مرکزی رہنماء و رُکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے ملیر ٹاؤن کی مختلف امام بارگاہوں میں مجالس میں شرکت کی اور علماء کرام سمیت ٹرسٹی حضرات و منتظمین سے ملاقاتیں کیں۔