• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر پری میڈیکل کرنیوالوں کو انجینئرنگ کے شعبوں میں داخلوں کی اجازت

کراچی(سید محمد عسکری) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے انٹر پری میڈیکل کرنیوالے امیدواروں کو انجینئرنگ کے شعبوں میں داخلوں کی اجازت دیدی ہے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں سے کہا ہے کہ وہ انٹر پری میڈیکل کے طلبہ کیلئے 40فیصد نشستیں مختص کریں جب کہ کورسز کی تلافی کیلئے 8ہفتوں کے کنڈینسڈ پروگرام کا انعقاد کریں بتایا جاتا ہے کہ ‏پاکستان انجنیئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی نے 28 جون 2024 کو منعقدہ اپنے 49ویں اجلاس میں اس فیصلے منظوری دی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کم کورسز کی تلافی کے لیے 8 ہفتوں کے کنڈینسڈ پروگرام کا انعقاد انجینئرنگ پروگراموں میں داخلہ کے اہل ہونے سے پہلے ریاضی اور دیگر کم کورسز کرائے جائیں اور انٹری ٹیسٹ کے ذریعے داخلے کے لیے اہل ہونے کے سلسلے میں فاؤنڈیشن کورسز کو عارضی داخلہ سمجھا جا سکتا ہے جب کہ یونیورسٹی کنڈینسڈ کورسز کوالیفائی کرنے والے طلباء کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی۔طلباء کو داخلے کے معیار کے مطابق شعبے کی میرٹ اور طالب علم کی ترجیح کے مطابق داخلہ دیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید