پشاور( لیڈی رپورٹر ) ایشین جم کے زیر اہتمام بگ ارم کمپٹیشن محمد حمزہ وحید نے جیت لیا اس حوالے سے بازار کلاں تحصیل گور گٹھری ایشین جیم میں ایک تقریب تقسیم انعامات کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سماجی شخصیت و تاجر راہنما میاں زاہد گل تھے پشاور کی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں ڈسٹرکٹ پشاور سےمختلف باڈی بلڈنگ کلبوں سے 50 کے قریب تن سازوں نے بازو لڑایا جبکہ مقابلوں کی سرپرستی خیبر پختون خواب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے صدر، مسٹر خیبر پختوا و مسٹر پشاور سعید رحمن یوسفزئی نے کی۔