• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و فائرنگ کے واقعات، 2 افراد جاں بحق، خاتون اور بچی سمیت 10 زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر میں ڈکیتی و فائرنگ کے واقعات میں آٹو پارٹس کے مالک سے سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچی سمیت 10افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق بلدیہ مواچھ گوٹھ میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اندھا فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا جنہیں تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 40سالہ محمد خان جمالی ولد جمال الدین دم توڑ گیا جبکہ 30 سالہ فیاض ولد نہال حسین کو طبی امداد دی دی جارہی ہے ،پولیس نے بتایاکہ پولیس زخمی فیاض نے بتایاکہ میں رکشا ڈرائیور ہے اور مقتول میرے ساتھ مذکورہ مقام پر کھڑا ہوا تھا ،مقتول کو بار بار کوئی فون کرکے پوچھ رہا تھا کہ تم کہاں پہنچے ،جب ہم پمپ کے پاس پہنچے تو مقتول کسی کا انتظار کرنے لگا اسی دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ، مقتول کا آبائی تعلق اندرون سندھ سے موچکو میں ایک زیر تعمیر سوسائٹی کے مالک کا گن مین تھا ، جمشید روڈ نمبر تین پر قائم بلال آٹوز پارٹس کا مالک سر پر مبینہ طور پر اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا،پولیس نے بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق مقتول 30سالہ سلیمان ولد صالح الدین اپنی مذکورہ دکا ن کے باہر کھڑا ہوا تھا ،ماڑی پور کے علاقے مچھلی چوک کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 35سالہ نائلہ زوجہ یوسف اور8سالہ سکینہ دختر کامران کو زخمی کردیا ،پولیس نے بتایا کہ فیملی پکنک منانے ہاکس بے جارہی تھی ، کوسٹر کا ٹائر پنکچر ہوگیا ، ڈرائیور پنکچر لگوارہا تھا ، باہر فیملی کھڑی ہوئی تھی اس دوران ملزمان نے ان سے لوٹ مار کی اورمزاحمت پر فائرنگ کر دی ، حب ندی ناردرن بائی پاس دعا ہوٹل کے قریب فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ، شناخت 32 سالہ محمد ناصر ولد ریحان اور 29 سالہ صمد ولد بھٹو کے ناموں سے ہوئی، بلدیہ نمبر 8روحانی مسجد کے قریب ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 25 سالہ عبدالباسط ولد عبدالباری کو زخمی کردیا ،سپر ہائی وے جنجال گوٹھ احمد بروہی گوٹھ میں ڈاکووں کی فائرنگ سے 40سالہ محمد صدیق ولد غلام سرور زخمی ہوگیا ، گلشن اقبال بلاک 16میں رہائشی عمارت کے فلیٹ میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں 38سالہ راشد انور زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق ابتدائی بیان میں زخمی کی اہلیہ نے بتایا کہ میرے شوہر کمرے میں اپنی لائسنس یافتہ پستول صاف کررہے تھے کہ اچانک گولی چل گئی، اورنگی ٹاؤن 10نمبر ایرانی کیمپ کے قریب نامعلوم سمت سےآنے والی گولی لگنے سے52 سالہ محمد صابر ولد تقی زخمی ہوگیا ، سہراب گوٹھ کے علاقے حاجی جنت گل ٹائون میں گھر کے اندر فائرنگ سےمحمد خالد افغانی زخمی ہوگیا ،پولیس کے مطابق زخمی کو اسکے بھائی سیف اللہ نے جھگڑے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور فرار ہو گیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید