• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اکیڈمی ڈاکٹر عبدالوحید خان نے چارج سنبھال لیا

پشاور(جنگ نیوز) محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد ڈاکٹر عبدالوحید خان بیٹنی نے بطور ڈائریکٹر جنرل پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا چارج سنبھال لیا ۔وہ اس سے قبل ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور تعینات تھے ۔ وہ بطور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ محکمہ صحت کیلئے خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ چیف میڈیکل آفیسر کے طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک اور ڈی ایچ او ٹانک آفس میں بھی سروس دے چکے ہیں۔ وہ گورنر سیکرٹریٹ میں بطور ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ایوالویشن بھی رہ چکے جبکہ ایم ایس سنٹرل جیل ہسپتال پشاور بھی رہ چکے ہیں۔
پشاور سے مزید