• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات میں کمسن بچہ اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں مختلف حادثات میں کمسن بچہ اورخاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے،تفصیلات کے مطابق گلشن حدید فیز ٹو میں واقع ایک گھر کی چھت سے گر کر 4 سالہ جانو ولد اشوک ہلاک ہوگیا،ملیر کالا بورڈ کے قریب واقع رہائشی عمارت کے فلیٹ سے اتوار اور پیر کی شب پراسرار طور پر گرکر 45 سالہ فاطمہ زوجہ اسلم اقبال جاں بحق ہوگئی،ملیر 15ریلوے کالونی کے قریب واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے45 سالہ عبدالستار جاں بحق ہوگیا ، ڈیفنس فیز 6 چھوٹا بخاری کے قریب واقع ایک بنگلے میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے الیکڑیشن 28 سالہ محمد عامر جاں بحق ہوگیا، لانڈھی مانسہرہ کالونی عید گاہ گرائونڈ کے قریب دکان میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے20 سالہ عمر شاہ جاں بحق ہوگیا، ناردرن بائی پاس میمن فارم ہائوس میں کرنٹ لگنے سے 16 سالہ سلیمان جاں بحق ہوگیا، اور نگی ٹائون فقیر کالونی میں اتوار اورپیر کی شب گھر میں کرنٹ لگنے سے 22سالہ شمشاد جاں بحق ہوگیا ، سرجانی ٹاون کے علاقے سیکٹر 52 باہو مزار کے قریب پانی کے گڑھے میں ڈوب کر 12 سالہ عائشہ دختر احمد بچی جاں بحق ہوگئی ، علاوہ ازیں عزیز آباد مکہ چوک جناح گرائونڈ کے قریب واقع ایک گھر سے 70 سالہ سلطانہ کی 15 روز پرانی تعفن زدہ لاش برآمد ہوئی ، خاتون گھر میں اکیلی اور بیمار بتائی جاتی ہے ، شارع فیصل روڈ فٹ پاتھ سے50 سالہ نامعلوم خاتون کی لاش ملی، الآصف اسکوائر میمن مسجد کے قریب فٹ پاتھ سے45 سالہ شخص کی لاش ملی ، شناخت حاجی رامین کے نام سے ہوئی، لیاری جہان آباد گورنمنٹ اسکول کے قریب فٹ پاتھ سے نشے کے عادی 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، گلشن معمار رینبو ٹاور کے قریب فٹ پاتھ سے45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید