کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نےآئی ایس آئی کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائردرخواست پر اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پی ٹی اےاور دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ آئینی درخواست عبد الاحد ایڈووکیٹ نے راجہ ارسلان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔ آئینی درخواست میں وفاق پاکستان، وزارت داخلہ، وزارت قانون، وزارت دفاع، پی ٹی اے اور دیگر اداروں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔