• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولاراڈو سے ملنے والا ڈائنا سور کا ڈھانچہ 44.6 ڈالر میں نیلام

لندن (پی اے) 2022میں امریکی ریاست کولاراڈو سے ملنے والا ڈائناسور کا ڈھانچہ نیویارک سٹی کے ایک نیلام گھر میں 44.6ڈالر میں نیلام ہوگیا، ڈائنا سور کی نیلامی کی یہ رقم اب تک نیلام کئے گئے ڈائناسور کے ڈھانچوں سے زیادہ تھی، 11فٹ اونچا اور27 فٹ لمبا یہ ڈائناسور سبزی خور تصور کیاجاتاہے اور اسے Apex کا نام دیاگیاتھا یہ اب تک دریافت ہونے والے ڈائنوسار کے تمام ڈھانچوں میں سب سے زیادہ مکمل ڈھانچہ تصور کیا جاتا ہے، یہ ڈھانچہ ایک نامعلوم امریکی شہری نے خریدا، ڈھانچے کے خریدار کا کہنا تھا کہ اپیکس امریکہ میں پیدا ہوا اور اب امریکہ ہی میں رہے گا۔ اس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ امریکہ کے کسی ادارے نے اس کی خریداری کیلئے رقم مستعار دی ہوگی۔ یہ ڈھانچہ 2022 میں امریکہ کے شہر کولاراڈو میں اتفاقاً ایک قدیم حیات داں جیسن کوپر نے دریافت کیا تھا۔ ڈھانچہ نیلام کرنے والے نے اس کی نیلامی پر کہا کہ اپیکس نے آج تاریخ رقم کردی اور سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے والے ڈھانچہ بن گیا، یہ ڈھانچہ پہلے سے قیاس کی گئی قیمت سے 11 گنا زیادہ قیمت پر فروخت ہوا۔ نیلام گھر کا کہنا ہے کہ اس کی نیلامی پر نیلام گھر 15 منٹ تک تالیوں سے گونجتا رہا، اس ڈھانچے کی نیلامی کے دوران7 افراد بولی دینے والوں میں شامل تھے، خیال کیاجاتا ہے کہ یہ ڈائنو سار جو راسک کے آخری دور میں یعنی کم وبیش150 ملین سال پہلے زمین پر مٹرگشت کر رہا تھا۔ اس سے پہلے 2020ڈائنوسار کا ایک ڈھانچہ جسے اسٹین کانام دیا گیا تھا31.8 ملین ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔
یورپ سے سے مزید