راولپنڈی ( جنگ نیوز) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ پارلیمان ملک کے حساس علاقوں بشمول پاراچنار، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان میں پائیدار قیام امن کے لئے مستقل پیس پلان تشکیل دے اور دہشتگردی و لاقانونیت کے مکمل انسداد کے لئے نیشنل ایکشن پلان کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ ایران میں حماس لیڈر پر حملہ دہشتگردی اور کھلی جارحیت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مرکزی جامع مسجد وامام بارگاہ اہل بیت گدوال واہ کینٹ میں جمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سیاسی دانشمندی کا مظاہرہ کریں اور پولیس اور انتظامیہ کے اقدامات کا فوری نوٹس لیں۔ جو حکومت عزائے حسین پر پابندی لگائے اسے اپنی فہم اور بدنصیبی پر ماتم کرنا چاہیے۔