راولپنڈی (جنگ نیوز) محکمہ جنگلات پنجاب اور ڈی ایچ اے اسلام آباد کے تعاون سے تخت پڑی جنگل کی بحالی کیلئے مشترکہ شجر کاری مہم چلائی گئی۔ اس مہم کے تحت 2لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔گزشتہ روز ہونیوالی شجر کاری مہم میں سکھ برادری سمیت 7ہزار سے زائد مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی جبکہ ناقابل رسائی ایریاز پر ہیلی کاپٹر سے ایک لاکھ سیڈ بالز کا چھڑکائو کیا گیا۔