راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 5ملزمو ں کوگرفتار کرکے چار پستول اور رائفل برآمدکر لی۔ پولیس نے 6ملزموں سے 95لٹر شراب برآمد کرلی ۔ 6افراد سے 7کلو سے زیادہ چرس برآمد کرلی گئی۔ٹیکسلا پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 4 قمار بازوں سے 20 ہزار روپے، 5 موبائل فون ، 2 موٹر سائیکل بھی قبضہ میں لے لئے۔صدربیرونی پولیس نے رابری اور چوری کی متعدد واردتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کوگرفتار کرکے مسروقہ رقم 50 ہزار روپے اور 3چوری شدہ موٹریں برآمد کرلیں۔اسلام آباد پولیس نے بھی گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشی و دیگر جرائم میں ملوث15شتہا ری وعادی مجرموں سمیت37جرائم پیشہ کو گرفتار کر لیا ۔ متعدد افراد سے منشیات، اسلحہ بھی برآمد کر لیاگیا۔چار مسروقہ موٹر سائیکل،گاڑی بھی برآمد ہوئی ۔