راولپنڈی (وسیم اختر ،سٹاف رپورٹر) پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان کے لئے ہیڈ کانسٹیبلوں اور اے ایس آئیزسے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔سی پی او راولپنڈی کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیا ہے کہ آپ اپنے ماتحت ہیڈکانسٹیبلوں اور اسسٹنٹ سب انسپکٹروں کو مطلع کریں کہ جن کی سروس موجودہ رینک میں 3سال سے زیادہ ہے اور عمر 40سال تک ہے اور آخری دوسال میں 2میجر اور مائنر سزائیں نہ ہوئی ہوں اور انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے رجسٹرڈ یونیورسٹی سےبی اے سیکنڈ ڈویژن میں پاس کررکھا ہے وہ اپنی درخواستیں دویوم کے اندر بی برانچ سی پی او آفس میں جمع کروائیں ۔اس درخواست کی بنیاد پر انہیں پنجاب پبلک سروس کمیشن میں پیپر دینے کی اجازت ہوگی۔اس کے ساتھ ایک پروفارمابھی دیاگیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن میں اے ایس آئی اور سب انسپکٹر کے عہدوں کے لئے امتحان لیاجائے گا۔