پنجاب، ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ

September 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے

پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 465 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق راولپنڈی میں 152، اسلام آباد میں 284 افراد جبکہ بہاولپور میں 21 دِنوں میں اب تک 42 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، سرگودھا میں 6،لاہور میں 4 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آبادمیں بھی 4 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب: وزیراعلیٰ کاڈینگی پھیلنے پر تشویش، رپورٹ طلب

حافظ آباد کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں علاج کے لئے آئے 4 متاثرہ افراد کا تعلق اسلام آباد اور راولپنڈی سے ہے جن میں ڈینگی وائرس کی تصدیق کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ڈینگی مچھر کے ڈنک سے پورا ملک متاثر

ڈینگی سے متاثر افراد اسلام آباد اور راولپنڈی میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رحمت اللّٰہ کے مطابق متاثرہ افراد کے رہائشی علاقوں میں ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں تاکہ ان علاقوں میں اسپرے اور سروے کرایا جاسکے۔

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پنجاب میں ڈینگی سے رواں سال انتقال کر جانے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔