دھند میں فوگ لائٹس کااستعمال یقینی بنائیں :ایس پی پٹرولنگ پولیس

January 22, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ترجمان پٹرولنگ پولیس ، ملتان ریجن ، اسسٹنٹ سب انسپکٹر راؤف حسن گیلانی کے مطابق سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن زبیدہ پروین نے ریجن بھر کی پٹرولنگ ٹیمز کو حادثات کی روک تھام کےلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں پر حادثات کی شرح میں اضافہ نا صرف املاک بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا بھی باعث ہے جبکہ اکثر حادثات میں مسافر تا عمر جسمانی معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں ، ایسی صورتحال میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی یہ اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ وہ حادثات پر شاہراہوں میں کمی کےلئے ہر ممکن عملی قدم اُٹھائیں اور عوام کوٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی سے آگاہی کےلئے بریفنگ ، سیمینارز کا اہتمام کیا جائے،انہوں نے ہدایت کی کہ دورانِ دھند ، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں پر فوگ لائٹس کے استعمال کو یقینی بنائیں اور سلو موونگ وہیکلز پر ریفلیکٹر لگوائیں ۔