انسانی خلیوں کی مدد سے ماہرین چوہوں میں شوگر کا مرض ختم کرنے میں کامیاب

February 27, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) ماہرین طب نے ایک تجربے کے دوران انسان کے خام خلیوں (اسٹیم سیلز) کو انسولین بنانے والے خلیوں میں تبدیل کرنے اور ان کی مدد سے چوہوں میں ذیابیطس کے مرض کو کنٹرول کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ سائنس میگزین کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس عمل کے نتیجے میں چوہوں کا مرض تیزی سے ختم ہونے لگا۔