تیتروں کے شکار کی وائرل تصاویر نے پنجاب حکومت کو نیند سے جگادیا

November 28, 2020

چکوال میں درجنوں تیتروں کا غیر قانونی شکار کیا گیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر آنے کے بعد پنجاب حکومت نے 2 شکاری گرفتار کرلیے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلد لائف مرزا عابد کے مطابق شکاریوں نے غیر قانونی طور پر 70 تیتر شکار کیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف نے اطلاع ملتے ہی جیپ اور تیتروں کو قبضہ میں لے لیا اور قانون کے مطابق ملزمان کو ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ وصول کرکے رہا کردیا گیا ہے۔


دوسری طرف پنجاب حکومت نے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف سالٹ رینج غلام رسول کو معطل کردیا ہے۔

معطل افسر کی ملی بھگت سے تیتروں کا وسیع پیمانے پر غیر قانونی شکار کیا گیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلد لائف مرزا عابد کے مطابق پنجاب حکومت نے اعلیٰ سطح کی 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

تحقیقاتی کمیٹی تیتروں کے غیرقانونی شکار کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔