اوپیک پلس گروپ کی روس و قازقستان کو تیل کی پیداوار میں اضافے کی اجازت

January 07, 2021

ماسکو (اے پی پی)اوپیک پلس ملکوں کے اجلاس میں روس اور قازقستان کو خام تیل کی پیداوار میں آئندہ دو ماہ ( فروری اور مارچ) کے دوران معمولی اضافے کی اجازت دے دی۔تاس نیوز کے مطابق اوپیک پلس ملکوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت روس فروری کے دوران اپنی جنوری کی پیداوار میں 65 ہزار بیرل یومیہ جبکہ مارچ میں مزید 65 ہزار بیرل یومیہ کا اضافہ کرسکے گا جس سے اس کی پیداوار دونوں مہینوں کے دوران بڑھ کر بالترتیب 91 لاکھ 84 ہزار اور 92 لاکھ 49 ہزار بیرل یومیہ رہے گی۔ قازقستان اپنی پیداوار میں فروری کے دوران 10 ہزار جبکہ مارچ میں مزید 10 ہزار بیرل یومیہ اضافہ کرسکے گا جس سے اس کی پیدوار دونوں مہینوں کے دوران بڑھ کر بالترتیب 14 لاکھ 27 ہزار اور 14 لاکھ 37 ہزار بیرل یومیہ رہے گی۔گروپ میں شامل دوسرے تمام ملکوںکی پیداوار جنوری کی سطح پر جاری رہے گی۔