یوسف نے فہیم اشرف کی بیٹنگ میں بہتری کی وجہ بتا دی

February 26, 2021

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے آل راؤنڈر فہیم اشرف کی بیٹنگ میں بہتری اور تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنے کی وجہ بتا دی ۔

محمد یوسف کا کہنا ہے کہ محنت کا کریڈٹ فہیم اشرف کو جاتا ہے ، ان کے توازن اور شاٹس کھیلنے کے لیے ٹائمنگ پر کام کیا گیا ہے۔

‏بیٹنگ کوچ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر محمد یوسف نے کہا کہ فہیم اشرف کو جو بتایا گیا اس نے عمل کیا،‏ فہیم کو توازن اور شاٹس کھیلنے کیلئے وزن آگے منتقل کرنے پر کام کیا ہے۔


انہوں نے کہا کہ ‏ فہیم اشرف بال پھینکنے سے قبل ہی شاٹس کھیلنے کیلئے آگے آجاتے تھے، شاٹس کھیلنے کیلئے ان کے پاس وقت نہیں رہتا تھا۔

یوسف کاکہنا ہے کہ ‏ فہیم اشرف کی بیٹنگ میں بہتری سے ٹیم کو فائدہ ہو رہا ہے۔