اپوزیشن قائدین نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا، عوام دشمن قرار

June 13, 2021

پشاور(نمائندہ خصوصی )اپوزیشن قائدین نے بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے عوام دشمن بجٹ قرار دے کر کہا ہے کہ غربت مہنگائی و بے روزگاری ختم نہ کر نا اور مہنگائی کے تناسب سے سرکاری ملازمین کے تنخواہوں و پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کرنا عوام دشمنی ہے،قومی وطن پارٹی کے قائد آفتاب احمد خان شیر پائو ،مرکزی سیکٹرٹری جنرل و سابق وفاقی وزیر اطلاعات انیسہ زیب طاہر خیلی ، مرکزی سینئر وائس چیرمین و سابق سینیٹر حاجی غفران خان ،پپیپلز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر شیر اعظم وزیر صوبائی نائب صدر ایوب شاہ ایڈوکیٹ ،صوبائی سیکٹرٹری ملیات سرتاج خان دوران پور ،جے یو آئی کے رہنمائوں حاجی غلام علی الحاج احمد زادہ بٹ خیلہ ،نعیم قاسمی ،مسلم لیگ مرکزی کے سینئر نائب صدر و سابق وزیر اعلی سینئٹر پیر صابر شاہ ،سابق گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا ،صوبائی جنرل سیکٹری و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاویس عباسی ،صوبائی نائب صدر خانم اللہ خان ایڈوکیٹ ،پروانشنل و سنٹرل کمیٹی کے ارکان راشد محمود خان بابوزئی ،ملک ندیم خان ،اور مسلم لیگ کے بزرگ رہنما ء صالح محمد خان نے بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی سے مسلط ہو نے والے حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہے ،حکمرانوں کی اہلی سے ملک بدترین بحران سے دوچار ہو چکا ہے ،غربت بد حالی و بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے ،غریبوں کے گھروں میں فاقہ کشی شروع ہو چکی ہے ،شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ عوام کے لئے عذاب بن گئی ہے ،عوام تاجروں ،مذدوروں ،کسانوں ،وکلائوں ،اور سرکاری ملازمین کی طرف سے حکمران کے خلاف احتجاج بڑھتا جارہا ہے ،حکمرانوں کی طرف سے عوامکو دوکھا دینے کے لئے ملک کی معیشت کی بہتری کا دعواکیا جارہا ہے ،ملک کو مذید تباہی سے بچانے اور مہنگائی کی خوفناک سونامی کا راستہ روکھنے کیلئے حکمرانوں سے نجات عوامی کی ضرورت بن چکی ہے ۔