حبہ بخاری کی نظر میں حرا مانی سجل علی سے بہتر گلوکارہ

June 15, 2021

پاکستانی ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ حبہ بخاری کی نظر میں حرا مانی سجل علی سے زیادہ اچھی گلوکارہ ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں شرکت کے دوران کیا۔

انھوں نے سجل علی کی گلوکاری کو دس میں سے 8 نمبرز دیے جبکہ عمرشہزاد اورحرامانی کو دس میں سے 10 نمبرز دیے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہر پروگرام میں گانا سنانے کی فرمائش کی جاتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈراموں میں اچھا اور برا دونوں طرح کا مواد دکھایا جاتا ہے، سوشل میڈیا پر مجھے کبھی تنقید کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ معلوم نہیں کہ اداکارہ میرا نے اپنے اسکینڈل خود بنائے ہیں یا نہیں۔