ملتان (سٹاف رپورٹر)پولیس نے غیر قانونی جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے کے الزام 38افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔تفصیل کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مظفرآباد پولیس نے ملزم طاہر سے 13 کھالیں، گلگشت پولیس نے ملزم حافظ امیر بخش سے دوکھالیں، کوتوالی پولیس نے ملزم غلام جیلانی سے دس کھالیں، ملزم بسم اللہ سے 15کھالیں،سیتل ماڑی پولیس نے ملزم حسین سے پانچ کھالیں،ملزم تنویر سے 10کھالیں،صدر پولیس نے ملزمان لیاقت علی، محمد اعجاز،ناصر،یوسف، شوکت،الپہ پولیس نے ملزم خضر عباس سے31،ملزم امجد سے 34،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم سلیم سے44،ملزم ارشد سے 13،ملزم شیخ عامر،بستی ملوک پولیس نے ملزم تیمور،سٹی شجاعبادپولیس نے ملزم اشفاق، اسماعیل، اویس، جنید، علیم سلطان،سٹی جلالپور پولیس نے ملزم فرحان، شوکت حسین، ارشد، صدیق، قاری محمد امین،کینٹ پولیس نے ملزم نوید احمد، شیخ اللہ رکھا، کوتوالی پولیس نے ملزم مظہر،ندیم،لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم عاقب، شوکت، امان اللہ،بستی ملوک پولیس نے ملزم غوث بخش، یعقوب، یوسف کو گرفتار کیاجو شہر کی مختلف علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے جانوروں کی کھالیں اکٹھی کرنے میں مصروف عمل تھے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔