افغان حکومت سے گرفتارصحافیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ

July 30, 2021

افغانستان کےضلع اسپن بولدک میں 4 افغان صحافیوں کی گرفتاری کے معاملہ پر افغان فورسز نے بیان دینے سے گریز کیا ہے۔

افغان صحافیوں کو اسپن بولدک میں رپورٹنگ سے واپسی پر پیر کو گرفتار کیا گیا۔

افغان صحافی برادری کا کہنا ہے کہ حکومت آزادی صحافت کا گلا گھوٹنا چاہتی ہے، افغان حکومت گرفتارصحافیوں کو رہاکرے۔

افغانستان کی جرنلسٹ سیفٹی کمیٹی سربراہ نجیب شریفی کا کہنا ہے کہ گرفتار صحافیوں پر طالبان کے پروپیگنڈےکی حمایت کا الزام لگایا گیا ہے، اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو افغانستان میں رپورٹنگ کاعمل رک جائےگا۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صحافی اسپن بولدک میں شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقاتی رپورٹنگ کررہےتھے، گرفتارصحافیوں کو مزید تحقیقات کیلئے کابل منتقل کر دیا گیا ہے۔