کابینہ کمیٹی لااینڈ آرڈ رکااجلاس،محرم کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ

July 31, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر،وقائع نگار خصوصی) وزیر قانون و کوآپریٹوز پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کا سخت محاسبہ کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ اپنے علاقے کی امن کمیٹیوں،ایمرجنسی بورڈذ اور لائسنسداروں سے مسلسل رابطہ رکھے۔وہ سول سیکرٹریٹ میں کابینہ کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔وزیر قانون نے تمام علماء کرام سے اپیل کی کہ وہ حسب روایت مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھیں اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی کو ناکام بنانے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔ راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ عزاداری جلوسوں کے راستوں سے تجاوزات محرم سے پہلے ہٹا دیے جائیں ۔ ایڈیشنل چیف سیکر ٹری داخلہ نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے علاقے میں موجود پرنٹنگ پریسوں کی سخت نگرانی کریں نیز اپنے اپنے ضلع کی رپورٹ روزانہ صوبائی کنٹرول روم کو بھجوایا کریں گے۔