ایئرایمبولنس آنے میں مزید 2 روز لگ سکتے ہیں،جواد عمر

September 22, 2021


لیجنڈری کامیڈین و اداکار عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کے لیے ایئرایمبولنس آنے میں مزید ایک سے 2 روز لگ سکتے ہیں۔

عمر شریف کے بیٹے جواد عمر کا کہنا ہے کہ والد تاحال نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں، ڈاکٹروں نے والد کی طبیعت کو سنبھال رکھا ہے۔

جواد عمر کے مطابق ایئر ایمبولنس کے سلسلے میں انتظامات حتمی مراحل میں ہیں۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکار و کامیڈین عمر شریف کافی عرصے سے دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشت بھی خراب ہو گئی ہے۔