برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن کی کھیلوں میں دلچسپی

September 23, 2021

شہزادیوں کا نام سنتے ہی پہلا خیال شاہی سواری، محلات، شاہی کھانے اور شاہی رہن سہن کا آتا ہے لیکن شہزادیاں بھی عام لڑکیوں کی طرح بہت سارے مشغلے رکھتی ہیں ایسی ہی برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹنن ہیں جن کی کھیلوں میں دلچسپی انہیں نمایاں کرتی ہیں۔

شہزادیوں کا شاہی رہن سہن ہوا پرانا کیونکہ یہ ہے نیا دور نیا زمانہ Duchess of Cambridge کیٹ مڈلٹن کی کھیلوں میں ایسی دلچسپی کہ شاید ہی کوئی کھیل ان سے رہ گیا ہو۔

والی بال، جہاز رانی، ٹیبل ٹینس، سائیکلنگ، نیزہ بازی ہو یا چاہے کرکٹ اور ریکیٹ ہو، تمام کھیل کیٹ نے بخوبی کھیلے یہی وجہ ہے کیٹ عوام میں مقبول ہوئیں۔

باوقار شخصیت کی حامل شہزادی اپنی فٹنس کا بھی بھر پور خیال رکھتی ہیں۔

جب ایک طرف دنیا نے پاکستان پر سیکیورٹی کے الزامات لگا کر کرکٹ کھیلنے سے انکار کیا تو وہیں شہزادی کا دورہ پاکستان بھولے نہیں بھلایا جاسکتا جب وہ بلا خوف و خطر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھی گئیں جو دنیا کے لیے پاکستان کے پُرامن ملک ہونے کا بھی ایک پیغام ہے۔