میرا، نیہا دھوپیا کیساتھ پرانی تصویر شیئر کرنے پر تنقید کی زد میں

September 24, 2021

پاکستان کی معروف اداکارہ میرا المعروف ’میرا جی‘ نے بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا کے ساتھ اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آنے والی اداکارہ میرا نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

میرا نے یہ پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے کوئی کیپشن تو نہیں دیا ہے مگر اُن کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے سخت تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

میرا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میںدیکھا جا سکتا ہے کہ نیہا کے مقابلے میںاُنہوں نے نامناسب لباس جبکہ نیہا دھوپیا نے مکمل لباس پہنا ہوا ہے۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میںمداحوں کا میرا پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میرا بھارتی جبکہ نیہا دھوپیا پاکستانی اداکارہ لگ رہی ہیں۔