• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکاراؤں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم مہنگا پڑگیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا آج کے زمانے لوگوں کی زندگی ایک بڑا حصہ بن چکا ہے۔ جہاں یہ لوگوں کیلئے کافی اچھا بھی ہے تو کئی بار اس کے منفی نتائج بھی ہوتے ہیں۔ سال 2005 میں ایک ایم ایم ایس لیک ہواتھا جسے اداکارہ پریتی زنٹا کا بتایا گیا تھا۔اس ایم ایم ایس میں پریتی زنٹا کو نہاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ایسی اور بھی بہت سی اداکارائیں ہیں جن کیلئے یہ پلیٹ فارم مہنگا پڑ گیا۔ایسا ہی کچھ سال 2018 میں کمل ہاسن کی بیٹی اکشرا ہاسن کے ساتھ ہواتھا۔ اکشرا کی کچھ نیوڈ تصویریں لیک ہوگئیں۔ جس کی شکایت انہوں نے ممبئی پولیس اور سائبر سیل میں کی۔بولی وڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے کی بھی ایک نیوڈ سیلفی سوشل میڈیا پر کچھ دنوں پہلے وائرل ہو گئی تھی۔حالانکہ صاف نہیں ہوا کہ وائرل ہوئی تصویروں میں رادھیکا تھیں یا ان تصویروں کو ایڈٹ کرکے بنایا گیا تھا۔بھارتی ٹی وی اداکارہ مونا سنگھ کا بھی نیوڈ ویڈیو لیک ہوا تھا لیکن اس ویڈیو میں مونا تھیں یا کوئی اور اس بات کی تصدیق نہیں ہوپائی تھی۔فلم باہوبلی کی دیو سینا یعنی انوشکا شیٹی کے بھی ایم ایم ایس کی کچھ تصویریں لیک ہوئی تھیں۔ لیک ہونے والے ایم ایم ایس میں انوشکا شیٹی نہاتی ہوئی نظر آئی تھیں۔رادھیکا آپٹے کئی فلموں میں اپنے بولڈ انداز میں نظر آچکی ہیں۔رادھیکا نے فلم بدلا پور میں ایسا کردار نبھایا تھا جو لڑکی خود کو جان سے مار دینے کی دھمکی دینے والے شخص کے سامنے مجبوری میں اپنے کپڑے اتارتی ہے۔ رادھیکا کا کہنا ہے کہ لوگوں نے یہ سوچنا شروع کردیا کہ میں فلموں میں اس طرح کے ہی کردار کروں گی۔فلم انار کلی آف آرا میں اداکارہ سورا بھاسکر کا ایک سین لیک ہواتھا۔ اس سین میں سورا اپنے کپڑے بدلتی نظر آرہی تھیں۔مشہور پینٹر راجا روی ورما کی زندگی پر مبنی فلم رنگ رسیا میں رندیپ ہڈا اور نندنا سین کا ایک بولڈ سین انٹرنیٹ پر لیک ہوگیا تھا۔

تازہ ترین