کراچی( اسٹاف رپورٹر) ریس کورس میں اتوار کو ہونے والی گڈ نیوز گھڑ دوڑ کپ ریس ولڈ فائٹر کے سوار ایم منظور نے جیت لی، انہوں نےشہباز پر بھی کامیابی کے ساتھ جیت کی ڈبل مکمل کی، دیگر دو مقابلوں میں اسٹیلا پر رمضان اور ائیر بون پر سجاد فاتح رہے۔
کراچی میں 25 مرکزی شاہراہوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی میں توسیع کر دی گئی۔
معروف ہالی ووڈ ہدایت کار کرسٹوفر نولن کی نئی فلم ’دی اوڈیسی‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔
کراچی میں 2025ء کے آخری 6 ماہ میں ٹریفک حادثات سے اموات میں کمی آئی ہے۔
فضل الرحمان نے کہا 26 ویں ترمیم اتفاق رائے سے منطور ہوئی ہے متنازع بنانا درست نہیں،27ویں ترمیم یک طرفہ ہوئی، جبر سے دو تہائی اکثریت بنائی گئی۔
پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز کے تحت کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری 5 روزہ کراچی عالمی کتب میلہ علم و آگاہی کے چاہنے والوں کی پیاس بجھاتا ہوا کامیابی کے ساتھ اختتام پریر ہو گیا۔
بنگلادیش نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بنگلادیش ہائی کمیشن کی قونصلر اور ویزا خدمات معطل کر دیں۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے اوبرویلئیر میں ایک ادبی تنظیم کے زیرِ اہتمام مقامی شاعر عاکف غنی کے دوسرے شعری مجموعہ ”خودی سے ماورا“ کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، جس میں پیرس میں مقیم ادب نواز پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور اور والہانہ شرکت کر کے محفل کو چار چاند لگا دیئے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے 15 جنوری سے عوامی ریفرنڈم شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے احمد حسین اور سمیر منہاس کی کارکردگی کا خصوصی ذکر کیا۔
خیبر پختون خوا میں کوہاٹ تا خرلاچی نیا ریلوے ٹریک بچھانے کے منصوبے کی میعاد طے ہو گئی۔
کراچی میں اسٹیل مل کے قریب گزشتہ روز فائرنگ سے نوجوان کے جاں بجق ہونے کے واقعے میں بن قاسم پولیس نے مقدمہ مقتول کے اہل خانہ کی مدعیت میں درج کرلیا۔
حکمراں جماعت مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بنگلادیش میں جماعتِ اسلامی کی کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
اسرائیلی فوج کی غزہ کی طرح لبنان میں بھی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے ٹوئٹ کے جواب میں جون ایلیا کا مصرعہ ایک بار پھر وائرل ہو گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی کھلاڑی پاکستانی پلئیرز کو اشتعال دلاتے رہے، اس سے متعلق آئی سی سی کو آگاہ کر رہے ہیں۔