• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک گروی رکھ کر قرض لیا جا رہا ہے، شازیہ مری

ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم ملک کو گروی رکھ کر قرضے لے رہے ہیں۔

شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک بھر میں 29 اکتوبر کو مہنگائی کے خلاف احتجاج ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر جیالے تاریخی احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے عذاب میں مبتلا ہیں، ملک، عوام کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت صرف پیپلزپارٹی میں ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ کل بھی زرعی ترقیاتی بینک سے ملازمین کو برطرف کیا گیا ہے، بدترین مہنگائی میں ملازمین کو بےروزگار کرنا شرمناک ہے۔

تازہ ترین