• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری میں جھنڈے لگ رہے، اقدامات نہیں ہو رہے: سید عبد الرشید

جماعتِ اسلامی و ایم ایم اے کے رکنِ سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کا کہنا ہے کہ لیاری میں جھنڈے لگ رہے ہیں، اقدامات نہیں کیئے جا رہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں رکنِ ایم ایم اے و جماعتِ اسلامی سید عبد الرشید نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی فنڈز کے بارے میں آگاہ کیا جائے، ضلع جنوبی کی سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر کی پیش رفت کے بارے میں بتایا جائے۔

جماعتِ اسلامی و ایم ایم اے کے رکنِ سندھ اسمبلی کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیاری کی گلیاں تباہ حال ہیں، عوام بڑی مشکلات میں ہیں۔

پارلیمانی سیکریٹری سلیم بلوچ نے سید عبدالرشید کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہا کہ لوکل گورنمنٹ کی جانب سے کوئی بھی فنڈز ڈی ایم سیز کو نہیں دیئے گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سندھ حکومت نے کسی کو اسپیشل گرانٹ نہیں دی، جہاں کام ہو گا وہاں پیپلز پارٹی کا جھنڈا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید