• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس پراجیکٹ، روس کا پاکستان کو بطور EPC خودمختار گارنٹی سے انکار

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) گیس پائپ لائن پراجیکٹ ، روس کا پاکستان کو بطور EPC خودمختار گارنٹی سے انکار، پاکستان روسی نامزد ادارے سے بطور ای پی سی کنٹریکٹر سیکورٹی چاہتا ہے، روس کا کہنا ہے کہ وہ یقینی طور پر خودمختار گارنٹی دیتا اگر اسے BOOT کی بنیاد پر اکثریتی حصص کے ساتھ اس منصوبے کو مکمل کرنے کی اجازت دی جاتی؛ آئی ایس جی ایس کی جانب سے جس نئی قانونی فرم کی خدمات حاصل کی گئیں اس کا کہنا ہے کہ ترمیم شدہ آئی جی اے کے ساتھ پاکستان مسائل میں پڑ سکتا ہے؛ تاہم دونوں فریقوں کی قانونی ٹیمیں رواں ہفتے کے وسط میں ملاقات کریں گی تاکہ معاملات پر اتفاق رائے کے لیے اپنا مسودہ تیار کیا جا سکے۔ تفصیلات کے مطابق انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم (آئی ایس جی ایس) نے جس نئی قانونی فرم کی خدمات حاصل کی ہیں اس نے حکام سے کہا ہے کہ ماسکو میں روس کے ساتھ دستخط شدہ ترمیم شدہ انٹر گورنمنٹل ایگریمنٹ (آئی جی اے) کے تحت 3 ارب ڈالرز کا پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل ہونے کی صورت میں پاکستان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ قانونی فرم چاہتی ہے کہ دستخط شدہ ترمیم شدہ آئی جی اے اور ہیڈز آف ٹرمز کے تحت طے شدہ کچھ اہم معاملات پر دوبارہ مذاکرات ہوں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 2015 میں دستخط کیے گئے آئی جی اے میں ترمیم کرکے مئی 2021 میں اسلام آباد کے مطالبے پر دستخط کیے گئے تھے جس میں پاکستان کے 74 فیصد اور روس کے 26 فیصد حصص تھے۔

تازہ ترین