ممنوعہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم (او پی سی ڈبلیو) میں شام کے مستقل نمائندے محمد کاتب نے کہا ہے کہ سابق صدر بشار الاسد کے کیمیائی ہتھیاروں کے پروگرام کی باقیات برآمد کرلیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شامی نمائندے نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کیلئے استعمال 70 سے زائد راکٹ اور بم برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ پروگرام میں ملوث ہونے کے الزام میں 18 مشتبہ افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
شامی نمائندے کے مطابق گرفتار افراد میں بشار الاسد حکومت کے اعلیٰ سطح کے فوجی رہنما بھی شامل ہیں۔ بشار الاسد فورسز کی استعمال کردہ سرین اعصابی گیس کے اجزا بھی برآمد ہوئے ہیں۔