ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے مصر اور ترک کے صدور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق صدر مسعود پزشکیان اور صدر عبدالفتح السیسی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
دوران گفتگو ایرانی صدر نے مصر اور دیگر علاقائی فریقین کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دوران بات چیت مسعود پزشکیان نے عرب ممالک بالخصوص خلیج تعاون کونسل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
ترک صدارتی آفس کے مطابق رجب طیب اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان میں ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے۔
صدر اردوان نے دوران گفتگو کہا کہ ترکیے امن مذاکرات کےلیے اپنی حمایت جاری رکھے گا، یقین ہے کہ ایرانی عوام ان مشکلات پر قابو پا لیں گے۔