• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق کیس :مجرمان کی اپیلیں حتمی مرحلے میں داخل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمان کی دائر اپیلیں حتمی مرحلے میں داخل ہوگئیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ اور جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی، ملزم محسن علی کی جانب سے وکیل مہر محمد بخش عدالت میں پیش ہوئے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز کے کیس میں دلائل مکمل ہوگئے، انہوں نے عدالت میں شواہد کا ریکارڈ چارٹ کی صورت میں پیش کیا، چاقو اور دیگر سامان کا ریکارڈ بھی پیش کیا گیا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ بھی پیش کرنے کو تیار ہیں۔

عدالت نے ملزمان کے وکلا سے تحریری دلائل طلب کرلیے گئے ہیں، جبکہ ملزم محسن علی کی جانب سے ان کے وکیل مہر محمد بخش نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے ہیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ کیس میں دیگر 2 ملزمان خالد شمیم اور معظم علی کے وکلا تحریری دلائل جمع کرائیں۔

اس موقع پر محسن علی، رانا شمیم اور معظم علی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین